مانچسٹر ٹیسٹ کا پہلا روز، بھارت کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری 

Jul 23, 2025 | 19:18:PM
مانچسٹر ٹیسٹ کا پہلا روز، بھارت کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میںبھارت کی جانب سے پہلی اننگز کا کھیل جاری ہے، مہمان ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنا لیے ہیں، اوپننگ بلے باز یشوی جسوال 107 گیندوں پر 58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جس میں 1چھکا اور 10چوکے شامل تھے۔

 کے آر راہول نے 98گیندوں پر 46رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4چوکے شامل تھے۔بھارت کی جانب سے سائی سدرسن 54گیندوں پر 18رنز، شبھمن گل 13گیندوں پر 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

 انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام ڈائوسن نے 1-1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی