سعودی فٹ بال کلب کی کلیان امباپے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی بولی

Jul 24, 2023 | 23:58:PM
سعودی فٹ بال کلب کی کلیان امباپے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی بولی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال  نے  فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی بولی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی کلب الہلال کا اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے سے ریکارڈ مہنگا معاہدے کا انکشاف ہوا ہے، الہلال کلب نے کلیان امباپے  کو ریکارڈ 259 ملین پاؤنڈ کا مہنگا ترین معاہدہ کرنے کی پیشکش کر دی ہے جو کہ ایک سیزن پر مشتمل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہرشل گبز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم پیش گوئی ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

رپورٹس کے مطابق   امباپے اور بولی لگانے والے کلب کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ہے اور امکان یہی ہے کہ اسٹار فٹبالر ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

واضح رہے کہ فرنچ فٹبالر اس وقت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کر رہے ہیں،لیکن مستقبل میں معاہدے کی توسیع سے انکاری ہیں۔ دوسری جانب سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی کلب النصر کا حصہ ہیں جنہوں نے  21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز پر مشتمل ڈھائی سالہ معاہدہ کیا ہو ا ہے۔