کوروناسے مزید 32 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔1841 نئے مریض رپورٹ

Jul 24, 2021 | 09:56:AM
کوروناسے مزید 32 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔1841 نئے مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے  مزید32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار 875 ہوگئی جبکہ1841 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 153، سندھ میں 3 لاکھ 63 ہزار 101، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 495، بلوچستان میں 29 ہزار 451، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 639، اسلام آباد میں 85 ہزار 351 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 924، سندھ میں 5 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 411، اسلام آباد میں 790، بلوچستان میں 322، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں 609 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔