جیمز بانڈ کے مداحوں کیلئےبڑی خبر؛’’نوجوان جاسوس‘‘کی تلاش مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے آسٹریلوی اداکار جیکب ایلورڈی ڈینیل کریگ کی جگہ نئے جیمز بانڈ (007) بننے کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے ۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق فلم’ ’فرینکنسٹائن‘‘ میں جاندار اداکاری پر آسکر نامزدگی حاصل کرنے کے بعد جیکب ایلورڈی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 28 سالہ جیکب ایلورڈی نے حال ہی میں جیمز بانڈ کے پروڈیوسرز اور متوقع ڈائریکٹر ڈینس ولینیو سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ایمیزون ایم جی ایم اس بار جیمز بانڈ کے کردار کو ایک نوجوان جاسوس کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے جو اس کے ابتدائی دور کی کہانی ہوگی۔
جیکب ایلورڈی اپنے قد و قامت اور سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے اس کردار کے لیے موزوں ترین سمجھے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صبا فیصل نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے اہم نصیحت کردی
ماہرین کا ماننا ہے کہ ایلورڈی میں وہ رعب موجود ہے جو ایان فلیمنگ کے اصل جیمز بانڈ کا خاصہ تھا، اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ تاریخ کے سب سے کم عمر جیمز بانڈ ہوں گے۔