صبا فیصل نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے اہم نصیحت کردی

Jan 24, 2026 | 15:20:PM
صبا فیصل نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے اہم نصیحت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا فیصل نے کامیاب اور خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے اہم نصیحت دے دی۔
سینئراداکارہ نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شادی شدہ زندگی سے متعلق مشورہ دیتی نظر آئیں۔
صبا فیصل نے ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، میری شادی میرے ماموں کے بیٹے سے ہوئی، میرے ماموں اور میری والدہ کے درمیان ایک خوبصورت رشتہ تھا، مگر میری شادی کے بعد یہ خدشہ تھا کہ کہیں اس نئے رشتے کی وجہ سے ان کے تعلقات متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خدشات کے برعکس میری شادی کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک دوسرے کے اور قریب آ گئے، میرے ماموں کی وفات تک میری والدہ اپنے بھائی سے بےحد محبت کرتی رہیں۔


سینئر اداکارہ کے مطابق نئے رشتے بناتے وقت یہی مقصد ہونا چاہیے کہ پرانے رشتے متاثر نہ ہوں بلکہ خاندان مزید قریب آئیں اور لوگوں کے درمیان محبت بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’’اف یہ سالیاں‘‘ کے ٹریلرکی رونمائی
ان کا کہنا تھا کہ بہن بھائیوں کا رشتہ قیمتی ہوتا ہے اور نئے رشتوں کا اس میں اضافہ کرنا چاہیے، یہ واقعی دانائی سے بھرپور باتیں ہیں۔
صبا فیصل کی اس نصیحت پر عوامی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، بعض خواتین صارفین مشترکہ خاندانی نظام میں شادی کے اپنے تجربات شیئر کر رہی ہیں جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ صبا فیصل کو اپنے ذاتی تجربات کے بجائے آج کے دور کے حالات کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔