پاکستانی فلم ’’اف یہ سالیاں‘‘ کے ٹریلرکی رونمائی

ڈائریکٹرشاہدراناکی اس فلم میں افتخارٹھاکر،معمررانااورسوناراجپوت نے مرکزی کردارنبھائے ہیں

Jan 24, 2026 | 12:23:PM
 پاکستانی فلم ’’اف یہ سالیاں‘‘ کے ٹریلرکی رونمائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: فیس بک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی فلم ’’اُف یہ سالیاں‘‘ کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا۔
ڈائریکٹرشاہدراناکی فلم’’اف یہ سالیاں‘‘کے ٹریلرکی رونمائی لاہور کے مقامی سینمامیں ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں نامور ہدایت کارسیدنور،معروف اداکارافتخارٹھاکر،معروف ہدایتکارمسعود بٹ،جراررضوی،مفتی احتشام سہروردی،ہدایت کارشاہدرانا،اداکارہ میرا،التمش بٹ،اداکاربابربٹ،پروڈیوسر سلیمان بٹ،معروف فلم ساز صفدرملک،اداکارہ سواناراجپوت اوردیگر شامل تھے۔
سیدنور نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ میری فلم انڈسٹری کی فلم ریلیزہونے جارہی ہے، آج کے اس بحرانی دورمیں فلم بنانااوراسے ریلیزکرنابڑے حوصلے کاکام ہے اورمیں فلم کے پروڈیوسرملک خالد کے حوصلے کوداددیتاہوں،میری فلم کی کامیابی کے لئے نیک تمنائیں ہیں،دعاہے کہ فلم کامیاب ہواورفلم انڈسٹری اورسینماگھروں کی رونقیں بحال ہوں۔
فلم ساز صفدر ملک نے بھی اس موقع پر ہدایت کارشاہدرانااورپروڈیوسرملک خالدکے لئے نیک تمنائوں کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹریلردیکھ کراندازہ ہوتاہے کہ فلم ضرور کامیاب ہوگی۔
فلم کے ہدایت کارشاہدرانانے کہاکہ ’’اف یہ سالیاں‘‘ایک ہلکی پھلکی کامیڈی فلم ہے جوہم نے فیملی کے لئے بنائی ہے،یہ ایک میوزیکل فلم ہے جس میں ڈرامہ اورایکشن کے ساتھ ساتھ ایک سبق بھی ہے، ،اس طرح کی فلموں کی آج کل کے گھٹن زدہ ماحول میں اشد ضرورت ہے،میں نے اپنی طرف سے فلم پربہت محنت کی ہے،انشاء اللہ شائقین کوبھی یہ پسندآئے گی،اس فلم کامیوزک بھی اچھاہے اورمیری پہلی فلموں کی طرح اس کامیوزک بھی لوگوں کوپسندآئے گا،فلم کے پروڈیوسر ملک خالد نے بہت اچھی فلم بنائی ہے،انشاءاللہ یہ آئندہ بھی اچھی فلمیں بنائیں گے۔


’’اف یہ سالیاں ‘‘میں مرکزی کرداراداکرنے والے معروف اداکار افتخارٹھاکرنے کہاکہ سب سے پہلے تو اس بات کی بہت خوشی ہے کہ کافی عرصے بعد پاکستانی کامیڈی فلم سینماگھروں میں لگنے جارہی ہے،اس فلم کے ڈائریکٹرشاہدراناکی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہرہفتے سینمامیں پاکستانی فلم لگے ،دنیاسے کوئی اچھی خبریں تو آنہیں رہیں،لوگ اس انتظارمیں ہوتے ہیں کہ کوئی ایسی فلم پردہ سکرین پر آئے جسے دیکھ کروہ کھل کرہنس سکیں۔یہ ایک بہت اچھی فلم ہے جس میں سیچوایشنل کامیڈی ہے،اس کی کہانی اورسکرین پلے بہت مضبوط ہے،مجھے یہ فلم کرکے بہت مزہ آیاہے انشاء اللہ شائقین کوبھی یہ فلم پسندآئے گی  ،مجھے صرف امیدنہیں ہے بلکہ یقین ہے کہ لوگ یہ فلم سینماگھروں میں دیکھنے کے لئے آئیں گےکیونکہ لوگ پریشان ہیں،یہ فلم کامیاب ہوگی تومزید لوگ بھی فلمیں شروع کریں گے کیونکہ فی الحال لوگ ڈرےہوئے ہیں،وہ نئی فلمیں شروع کریں گے تو آنے والے وقت میں کامیڈی فلموں کوعروج حاصل ہوگا۔
اداکارہ میرانے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری نیک تمنائیں ’’اف یہ سالیاں ‘‘کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار کمال راشد خان فائرنگ کے الزام میں گرفتار
اس فلم کواللہ توکل پروڈکشن کے بینرتلے ملک خالد نے پروڈیوس کیاہے،ملک خالد نے اس موقع پرکہاکہ ’’اف یہ سالیاں‘‘سے پہلے بھی میں نے فلمیں بنائی ہیں،مجھے اس فلم سے بہت سی توقعات ہیں،انشاء اللہ فلمیں بنانے کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
’’اف یہ سالیاں ‘‘میں افتخارٹھاکر،معمررانااورسواناراجپوت نے مرکزی کرداراداکئے ہیں،فلم30جنوری 2026 کوملک بھرکے سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جو2026کی ریلیزہونےوالی پہلی پاکستانی فلم ہوگی ۔