بھارتی اداکار کمال راشد خان فائرنگ کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے اوشیواڑہ میں پیش آیا، جہاں کمال آر خان نے مبینہ طور پر ایک رہائشی عمارت پر 4 راؤنڈ فائر کیے تھے،اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور اداکار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کی تعمیراورمنظوری میں پی پی پی کا کردار نہیں، شرجیل میمن
پولیس کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ فائرنگ کا مقصد کیا تھا اور کیا اس وقت اداکار نشے کی حالت میں تھے یا اس کے پیچھے کوئی دیرینہ دشمنی تھی۔
واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی ووڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں،انہیں 2022ء میں بھی پرانے ٹوئٹس پر ممبئی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،انہوں نے 2020ء میں عرفان خان اور رشی کپور کے بارے میں قابلِ اعتراض ٹوئٹس کیے تھے جس پر بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔