توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا: سلیم مانڈی والا 

Jan 24, 2026 | 09:53:AM
توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا: سلیم مانڈی والا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ 

سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی پرمکمل پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اور پارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگ ہوا۔

ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔

اس موقع پر پارلیمانی تعاون، سلامتی، تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔