سٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا جانے کے خواہشمندپاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر

Jan 24, 2024 | 21:06:PM
سٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا جانے کے خواہشمندپاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر
کیپشن: ویزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کینیڈا نے 2 سال کیلئے پاکستان سمیت تمام ممالک سے آنے والے بین الاقوامی طلبا کیلئے ویزوں کے اجرا کی حد مقرر کر دی ۔
غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق کینیڈا نے دنیا بھر سے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے اجرا کی حد مقرر کر دی ہے،اس سال کینیڈا صرف 3 لاکھ 64 ہزار انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو قبول کرے گا، یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہوگی جبکہ آئندہ برس کیلئے تعداد اس سال کے آخر میں طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے 2022 میں دنیا بھر سے آنے والے طلبا کیلئے8 لاکھ سے زائد سٹڈی ویزے جاری کئے تھے،وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر نے بتایا کہ حالیہ فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خشک سردی بائے بائے  محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی