پولیس کی بڑی کارروائی ،اغوا برائے تاوان میں ملوث 16 ڈاکو مار دیے

Jan 24, 2023 | 11:37:AM
پولیس کی بڑی کارروائی ،اغوا برائے تاوان میں ملوث 16 ڈاکو مار دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کےخلاف پولیس  کی کارروائی میں 16 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او اخترفاروق کے مطابق کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو  بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

 ضرور پڑھیں : ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے: نئی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلئے جدید ہتھیار خریدنے کیلئے رجوع کیا ہے۔


ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہونگے، اس کے علاوہ سندھ پولیس مشرقی یورپ کے ملک آرمینیا سے بھی جدید رائفلز  اور اندھیرے میں کارگرجدید دوربینوں اور کمانڈاینڈکنٹرول وہیکلز کی بھی خریداری کررہی ہے۔