ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے: نئی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں

Jan 24, 2023 | 10:00:AM
انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بدستور جاری ہے
کیپشن: ڈالر ،روپیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پیر کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 230 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 240 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 229.67 روپے سے بڑھ کر 23.15 روپے کی سطح پر جاپہنچی۔

پیر کو یورو کی قیمت خرید 3 روپے کے اضافے سے 275 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1 روپیہ بڑھ کر 312 روپے ہوگئی، سعودی ریال کی قیمت خرید 67 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 69.70 روپے پر مستحکم رہی۔