سینٹ میں گھونسے چل گئے۔۔ نعرے بازی۔۔سپیکر کے بچ نکلنے کی ویڈیو  وائرل

Jan 24, 2022 | 20:09:PM
،ہنڈوراس، سینٹ ،سپیکر ، تقریب، حلف برداری، لڑائی ،جھگڑا
کیپشن: ہنڈوراس میں سینٹ کے سپیکر  کی تقریب حلف برداری کے دوران لڑائی جھگڑا (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر  انتخابی عمل سے گزر کر پارلمینٹ میں پہنچنے والے ممبران اکثر اوقات آپس میں اختلافات کے باعث ایوان کا تقدس پامال کرتے نظر آ تے ہیں اور ایسے ایسے لڑائی جھگڑوں کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ عوام یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ہم نے ایسے  اراکین کو کیوں منتخب کیا ۔اسی حوالے سے سعودی ٹی چینل نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وسطی امریکا کے ملک ہنڈورس میں ایوان بالا کانگریس کے سپیکر کی تقریب حلف برداری کے دوران لڑائی جھگڑے کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند ارکان پارلمینٹ سپیکر ڈائس کے اندر گھس آئے اور انہوں نے ایک دوسرے کو  ٹکریں ماریں اور  گھونسے برسائے۔ جبکہ باقی ارکان نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کھل گئے۔۔طالب علم کا سکول کے گیٹ پر سجدہ شکر ۔۔ ویڈیو وائرل