ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔ 62 سکول۔۔ 15 ہوٹل سیل

Jan 24, 2022 | 16:23:PM
اسلام آباد کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی متعدد ہوٹل اور سکول سیل
کیپشن: سکول ہوٹل سیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ  نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 62 سکول اور 15 ہوٹل سیل کرکے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

 ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا افراد کیلئے این سی او سی کا بڑا اعلان

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431، سندھ میں 5 لاکھ 26 ہزار 899، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340، بلوچستان میں 33 ہزار 941، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 400 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔ بیٹیاں باپ کی ہوس کا شکار

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 401 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 69 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔