زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔ بیٹیاں باپ کی ہوس کا شکار

Jan 24, 2022 | 13:12:PM
بیٹیاں باپ کی ہوش کا شکار بن گئیں
کیپشن: بچیوں سے زیادتی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)معاشرے میں بے راہ روی کے باعث  خواتین اور بچیوں سے زیادتی واقعات  میں اضافہ ہونے لگا۔ دفاتر، مارکیٹ اور کسی بھی ضرور کام سے اگر جانا پڑجائے تو کوئی نہ کوئی شرمناک واقعہ رونما ہوجاتا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں معصوم بچیاں اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو مقامات پر وحشی درندوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی نہ چھوڑا۔ رائیونڈ سٹی کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خاور نامی ملزم نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کو زنا کر کے حاملہ بنا دیا۔

والدہ کے علم میں آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم خاور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جہاز کے پہیے میں چھپ کر بیرون ملک پہنچنے والا شخص گرفتار

 شاہدرہ میں  جمشید نامی ملزم نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم چھ سات ماہ سے اپنی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا حکم۔۔حکومت نے بجلی مزیدمہنگی کرنیکی تیاری کرلی

پولیس نے جمشید کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔