جہاز کے پہیے میں چھپ کر بیرون ملک پہنچنے والا شخص  گرفتار

Jan 24, 2022 | 11:44:AM
جہاز کے پہیے میں چھپ کر بیرون ملک جانیوالا شخص گرفتار
کیپشن: جہاز کے پہیے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاز کے پہیے میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچنے والے شخص کو ہالینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 غیر ملکی  میڈیا کے مطابق گرفتار  ہونیوالا شخص  جنوبی افریقا سے ایک مال برادر ہوائی جہاز میں چھپ کر ایمسٹرڈیم  پہنچا تھا۔نامعلوم شخص جوہانسبرگ سے آیا تھا تاہم فی الحال اس کی عمر اور قومیت کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا حکم۔۔حکومت نے بجلی مزیدمہنگی کرنیکی تیاری کرلی

پولیس کے مطابق دوران پرواز  بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود  نامعلوم شخص کا زندہ حالت میں ایمسٹرڈیم  پہنچنا غیر معمولی بات ہے تاہم گرفتار شخص  ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی