آئی ایم ایف کا حکم۔۔حکومت نے بجلی مزیدمہنگی کرنیکی تیاری کرلی

Jan 24, 2022 | 10:45:AM
آئی ایف ایم کے حکم پر مہنگی مہنگی کرنے کی تیاری
کیپشن: یجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا حکومتی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھند کے ڈھیرے۔۔۔ موٹروے بند

حکومت کی طرف سے درخواست میں مختلف سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز ہے۔ 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے ،101-200یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ،201سے  300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔  حکومتی درخواست پر 301سے700یونٹ تک فی یونٹ 95پیسے اضافہ ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 20ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر
نیپراسماعت کے بعدقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرےگا۔