جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر

Jan 24, 2022 | 10:09:AM
پاکستان, عدلیہ , نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک ,سپریم کورٹ , خاتون جج 
کیپشن:  چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد  عائشہ ملک سے حلف لے رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی عدلیہ میں نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق ۔۔سات ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ