ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی 

Jan 24, 2022 | 10:02:AM
پہلی تصاویر منظر عام
کیپشن: ویرات کوہلی ، انوشکا شرما،اور وامیکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویرات کوہلی کی بیٹی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی 
(ویب ڈیسک)انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی پیاری سی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آگئی ہیں جس پر ویرات کوہلی انوشکا شرما اور ان کے مداح ناخوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل کیوں خریدا..؟؟ظالم شوہر کابیوی سے بدترین سلوک۔ کرائے کے قاتل سے حملہ کرادیا
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری مکمل کی تو پویلین میں بیٹھی انوشکا شرما تالی بجانے کیلئے کھڑی ہوئیں دریں حالیکہ انہوں نے وامیکا کو اٹھا رکھا تھا ۔ وامیکا کو اٹھائے ہوئے انوشکا شرما تالی بجارہی تھی کہ کیمرہ مین نے ان کی طرف کیمرہ گھمایا اور انوشکا اور وامیکا دونوں کی ویڈیو بنا لی ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے کیوں کہ ویرات کوہلی اپنی بیٹی کی تصاویر سامنے نہیں لانا چاہتے تھے ۔

تصاویر وائرل ہونے کے ویرات کوہلی انوشکا شرما اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی درخواست کی ہے کہ ان کی تصاویر کو وائرل نہ کیا جائے بلکہ انہیں ڈلیٹ کر دیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر