عمران خان اقتدار کےخوف میں مبتلا ۔ گھر جانے کا وقت  آ گیا: مریم اورنگزیب

Jan 24, 2022 | 15:30:PM
مسلم لیگ ن، ترجمان ،مریم اورنگزیب، عمران خان ،خطرناک ،شہباز شریف
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا ہیں، ان کو پتا چل چکا ہے اب ان کے گھر جانے کا وقت  آ گیا، یہ مکافات عمل ہے، آپ بچ نہیں سکتے، دھمکی دیتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، خطرناک ہوجاؤں گا، آپ نے تو پہلے ہی عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا،عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے  کہا کہ آپ کے انتقام نے ہمارا خوف ختم کر دیا ہے، شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ جب آپ سڑکوں پر تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف تھے، سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟ فارن فنڈنگ کیس میں طاہر اقبال، محمد رفیق کون ہے ؟ کریمنل آٹا، چینی چوری کرنے والا ہوتا ہے، کریمنل وہ ہوتا ہے جو 1200 ارب کا آٹا کھا جائے، کرسی سے اترے تو کوئی آپ کا نام لینے والا نہیں ہوگا،  ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقتدارکےخوف میں مبتلا ہیں، انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ نا اہل ہیں، کہتےہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتا ہوں، وزیراعظم جب بھی بولتےہیں لوگوں پرتہمت لگاتےہیں، عمران خان نے عوام کوروٹی، چینی، دوائی لینے کےقابل نہیں چھوڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس کو بٹھا کر عمران خان کو لایا گیا، آپ نے 26 اکاؤنٹس کھولے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، آپ کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کیخلاف لانگ مارچ۔۔اپوزیشن نے طبل جنگ بجا دیا