وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،کیاپدی کیا پدی کا شوربہ، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لال میں جرات ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹر پر پیغام میں کہاہے کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی پلان نہیں، استعفوں کی بات کرنےوالوں کی بس ہو گئی۔ اب بات عدم اعتماد کی گفتگو پر آ گئی۔ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لال میں جرات ہے، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے.
کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2021