قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری 

Feb 24, 2026 | 20:45:PM
قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: شناختی کارڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایک قوم ایک شناخت وژن کے تحت وفاقی حکومت نے قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

شناختی کارڈز میں کیو آر کوڈ پر مبنی ویری فکیشن کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔مائیکروچِپ کی جگہ کیو آر کوڈ یا دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

معطل شدہ شناختی کارڈ پر تمام ویری فکیشن اور تصدیقی سروسز فوری بند ہوں گی۔بائیومیٹرک سسٹم مزید مضبوط، فنگر پرنٹس اور آئی رس سکین کی واضح شمولیت ہے۔

سینئر سٹیزنز کیلئے تاحیات معیاد والا خصوصی شناختی کارڈ متعارف کروایا جائیگا۔60 سال یا زائد عمر کے شہریوں کے کارڈ پر نمایاں سینئر سٹیزن لوگو درج ہوگا۔

آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کیلئے کارڈ پر خصوصی اندراج لازمی قراردیدیا گیا۔نادرا کو بدلتی ٹیکنالوجی اپنانے کا اختیار، بار بار قواعد میں ترمیم کی ضرورت ختم کردی گئی۔

نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی تیاری کر لی گئی۔جعلسازی اور نقالی کے خطرات کم کرنے کیلئے سخت تصدیقی کنٹرولز نافذکر دیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں، معذور افراد، آرگن ڈونرز اور بچوں کے سرٹیفکیٹس کے نئے سمارٹ فارمیٹس جاری کردیئے گئے۔ملک بھر میں یکساں شناختی کارڈ ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کا اطلاق ہوگا۔جوڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور شفاف سروس ڈلیوری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی کے حکومت نے علی امین گنڈاپور کو بڑا جھٹکا دیدیا