دیپکا سلمان کی فلم میں کام کرنے کو کیوں تیار نہ ہوئی؟

Feb 24, 2022 | 14:28:PM
دیپکا سلمان کی فلم میں کام کرنے کو کیوں تیار نہ ہوئی؟
کیپشن: دیپکا سلمان کی فلم میں کام کرنے کو کیوں تیار نہ ہوئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دپیکا پڈکون نے بتایا ہے کہ سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جس نے مجھے فلم میں آنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا تھا ۔

میڈیا سے گفتگو میں دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔

  سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں۔بالی وڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔

دپیکا پڈکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

اس قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:    نورا فتیحی کا ہمشکل لڑکا، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم