نجی کمپنی کی خاتون منیجر کیساتھ چلتی کار میں اجتماعی زیادتی ،CEO بھی ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان کی لیک سٹی اُدھے پور میں ایک نجی کمپنی کی خاتون منیجر کے ساتھ چلتی کار میں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنی ہی کمپنی کے سی ای او، خاتون ایگزیکٹو ہیڈ اور اس کے شوہر پر اس واردات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ادھے پور میں ایک نجی کمپنی کی خاتون منیجر کے ساتھ چلتی کار میں اجتماعی زیادتی کی گئی ، متاثرہ خاتون نے اپنی ہی کمپنی کے سی ای او، خاتون ایگزیکٹو ہیڈ اور اس کے شوہر پر اس واردات کو انجام دینے کا الزام لگایا ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس پوری واردات کی آڈیو–ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سکھیر تھانہ علاقے کا ہے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 20 دسمبر کو کمپنی کے سی ای او کی سالگرہ اور نئے سال کو لے کر شو بھاگپورا میں واقع ایک ہوٹل میں پارٹی منعقد کی گئی تھی۔ خاتون رات تقریباً 9 بجے وہاں پہنچی۔ پارٹی دیر رات تقریباً 1:30 بجے تک جاری رہی۔ پارٹی میں شراب نوشی کا خوب دور چلا۔ اسی دوران اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کے بعد خاتون ایگزیکٹو ہیڈ نے اسے آفٹر پارٹی کا کہہ کر ساتھ چلنے کو کہا اور گھر چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی۔بھارتی وقت کےمطابق رات تقریباً 1:45 بجے اسے کار میں بٹھایا گیا، جس میں پہلے سے سی ای او اور خاتون افسر کا شوہر موجود تھا۔ راستے میں ایک دکان سے اسموکنگ آئٹم لیا گیا اور اسے اسموک کروایا گیا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ اسی دوران کار میں اس کے ساتھ نازیبا حرکات کی گئیں اور بعد میں اجتماعی زیادتی کی گئی۔ صبح تقریباً 5 بجے اسے گھر کے باہر چھوڑ دیا گیا۔ جب متاثرہ کو ہوش آیا تو اس کے کپڑے بکھرے ہوئے تھے، کچھ زیورات غائب تھے اور جسم پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ کار کے ڈیش کیم میں واقعے کی آڈیو–ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے۔ اس کے بعد متاثرہ نے 23 دسمبر کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے طبی معائنہ، تکنیکی شواہد اور ڈیش کیم فوٹیج کو تفتیش میں شامل کیا ہے۔ اس معاملے میں ملزمان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب متاثرہ خاتون کو کاؤنسلنگ اور قانونی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل