ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی

Dec 24, 2025 | 12:47:PM
ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں،اس فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیلوں میں نفری کی 25فیصد کمی،نئی بھرتیوں کیلئے سمری حکومت کو ارسال
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں،ایف بی آرکی جانب سے نان فائلرز کو شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوائے جارہے ہیں۔