جیلوں میں نفری کی 25فیصد کمی،نئی بھرتیوں کیلئے سمری حکومت کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی )لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں نفری کی 25فیصد کمی کے باعث آئی جی جیل خانہ جات نے نئی بھرتیوں کے لئے سمری حکومت کو بھجوا دی۔
جیل ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 67ہزار سے زائد قیدیوں کے لئے صرف13ہزار کی نفری موجود ہے،لاہور میں 2سوسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 3ہزار سے زائد نفری کی کمی سامنا ہے،3خواتین کی جیلوں کےلئے بھی 180نفری کی کمی کا سامنا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق جیلوں میں سیکیورٹی معاملات،گارڈز ڈیوٹی اورجنرل ڈیوٹیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا
جیل ذرائع کے مطابق نفری کی کمی پوری کرنے کے لئے جیل حکام نے3ہزار مرد جبکہ180 خواتین وارڈرز کی بھرتیوں کی درخواست کردی کیونکہ جیلوں میں 24گھنٹے سخت ڈیوٹیوں کی وجہ سے وارڈرز کی کمی پوری کرنا ناگزیر ہے۔