جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

Dec 24, 2025 | 11:37:AM
جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد)آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے اعلان کے مطابق ٹیسٹ صبح10سے12بجے کے درمیان ایل ای جے انفارمیشن سینٹر میں ہو گا،یہ سال2025میں پی ایچ ڈی پروگرام کا دوسرا داخلہ مرحلہ ہے۔
طلبہ کوساڑھے9 بجے ٹیسٹ سینٹر پہنچنے اور اپنے ایڈمٹ کارڈو اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مرکز میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات، ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری
نتائج5جنوری2026کو آئی سی سی بی ایس اور جامعہ کراچی کی ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے،داخلے جامعہ کراچی کی اعلیٰ تعلیمی پالیسی کے مطابق مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے،کامیاب امیدوار6سے9جنوری2026کے دوران منعقد ہونے والے انٹرویو مرحلے میں شریک ہوں گے۔
حتمی میرٹ لسٹ16جنوری2026کو آویزاں کی جائے گی۔