اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات، ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی چھٹیاں آج سے شروع ہوگئیں اور ججز کا ڈیوٹی روسٹربھی جاری کردیاگیاہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 31 دسمبر تک تین ڈویژن اور چھ سنگل بنجز دستیاب ہوں گے، روسٹر کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف چھٹی پر ہونگے,جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طبیعت ناسازی کے باعث پہلے ہی چھٹی پر ہیں۔
روسٹرکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 31 دسمبر تک تین ڈویژن اور چھ سنگل بنجز دستیاب ہوں گے،پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔ روسٹرکے مطابق دوسرا خصوصی ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگاجو 26 دسمبر تک دستیاب ہوگااور صرف ٹیکس مقدمات کی سماعت کریگا،جبکہ تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسجدِ نبویﷺ کے مؤذن سپردخاک، آخری اذان کی ویڈیووائرل
روسٹرکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تیسرا ڈویژن بنچ آج سے 26 دسمبر تک دستیاب ہو گا،جسٹس بابر ستار 29 سے 31 دسمبر تک سنگل بنچ میں مقدمات کی سماعت کرینگے،جسٹس انعام امین منہاس کا سنگل بنچ آج سے 26 دسمبر تک دستیاب ہو گا۔
چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے31 دسمبر تک کا روسٹر جاری کردیاہے۔