موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی

Dec 24, 2025 | 09:13:AM
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں دھند کی توقع ہے۔

پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو ناکامی،عدالت سے بڑا حکم آ گیا

وادی نیلم میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زائد تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 8، گوپس منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، قلات میں درجہ حرارت منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ رہا، ادھر ملک بھر میں آج دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔