ٹرمپ کو ناکامی کا سامنا، امریکی سپریم کورٹ نے شکاگو میں فوجی تعیناتی روک دی

Dec 24, 2025 | 08:59:AM
ٹرمپ کو ناکامی کا سامنا، امریکی سپریم کورٹ نے شکاگو میں فوجی تعیناتی روک دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی سپریم کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکاگو کے علاقے میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی اجازت دینے سے فی الحال انکار کر دیا، جسے عدالت نے صدارتی اختیارات کے غیر معمولی استعمال سے جوڑا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں شکاگو اور ریاست الی نوائے میں سینکڑوں نیشنل گارڈ اہلکاروں کی تعیناتی روک دی گئی تھی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت اس مرحلے پر ایسا کوئی واضح قانونی اختیار پیش نہیں کر سکی جس کے تحت فوج کو ریاست میں قوانین نافذ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

عدالت نے قرار دیا کہ نیشنل گارڈ کو وفاقی کنٹرول میں لینے کا اختیار صرف غیر معمولی حالات میں استعمال ہو سکتا ہے،فیصلے کی 3 قدامت پسند ججوں نے مخالفت کی، تاہم اکثریت نے تعیناتی روکنے کا حکم برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا ریکارڈ سےسابقہ شریک حیات کا نام ہٹانے کا آسان ترین طریقہ جانیے

ریاست الی نوائے اور شکاگو کی مقامی حکومت کا مؤقف ہے کہ امیگریشن پالیسی کے خلاف ہونے والے مظاہرے زیادہ تر پرامن ہیں اور انہیں مقامی پولیس سنبھال سکتی ہے، دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ وفاقی تنصیبات اور عملے کے تحفظ کے لیے فوجی تعیناتی ضروری ہے۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے عدالتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ الی نوائے کے گورنر نے اسے اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف اہم قدم قرار دیا ہے۔