اپر دیر میں سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک، ایک شہری شہید

Aug 24, 2025 | 23:18:PM
اپر دیر میں سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک، ایک شہری شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ انیٹلیجنس آپریشن کیا اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کارروائی میں کئی دہشت گرد زحمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 پولیس اہلکار بھی زحمی ہوگئے اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ علاقے میں بھاری نفری طلب کی گئی ہے اور سحت مزاحمت جاری ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بدستور جاری ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: