پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کارروائیاں جاری

Aug 24, 2025 | 15:02:PM
پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کارروائیاں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
 پاک فوج نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونےوالے دور دراز کے علاقے رجشم میں پھنسے سیلاب زدگان کی مدد کی۔
پاک فوج اور عائشہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ خاندانوں کیلئے میڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیاہے، رجشم اور آس پاس کے علاقے میں متاثرین کو راشن پہنچایا گیا جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرین کا طبی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوازکی مزدور دوست پالیسی: صنعتی کارکنوں کیلئے فلیٹوں کی الاٹمنٹ شروع
پاک فوج نے تباہ شدہ پل اور راستے کے نقصان کا بھی جائزہ لیا، باغ نسیم آباد میں سیلاب سے متاثرہ سکول میں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں کیں، پاک فوج متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔