سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ریکارڈ یافتہ ملزم پولیس کیلئےچیلنج بن گیا

Aug 24, 2023 | 12:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم حیدر علی پولیس کے لیے چیلنج بن گیا،ریکارڈ یافتہ ملزم حیدر علی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے لگا۔

 ملزم کے فائرنگ کرتے مناظر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے عکس بند کر لئے لیکن اس کے باوجود راوی روڈ پولیس حیدر علی کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔

ملزم کو اپنے ساتھی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن ملزم ابھی تک پولیس کی پکڑ میں نہیں آسکا۔

مزید پڑھیں:جرمن شہریت حاصل کرنا اب انتہائی آسان: نیا قانون متعارف کر دیا گیا