بٹگرام ریسکیو آپریشن،پاک فوج کے جوانوں کی ان دیکھی تصاویرسامنے آگئیں

Aug 24, 2023 | 11:59:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے بٹگرام ریسکیو آپریشن کی ،تصاویر میں پاک فوج کے جوانوں کی انتھک محنت اور جانثاری کا جذبہ عیاں،ان دیکھی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

پاک آرمی کے بٹگرام ریسکیو آپریشن میں پاک فضائیہ اور مقامی کیبل اکسپرٹس نے بھی بھرپور تعاون اور مدد کی،پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت بٹگرام پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

پاک فوج کے نوجوانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا کہ یہ آپریشن پاک فوج نے نہیں بلکہ مقامی افراد نے کیا ہے بلکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔

پاک فوج کے نوجوانوں نے آخری لمحے تک مقامی افراد سے مل کر اس عظیم آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ حارث نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

پاک فوج کے نوجوانوں نے  پورے 15 گھنٹے  تک اس مشکل ترین آپریشن کو اپنے مکمل اعتماد، ہمت و جزبے سے اسکومکمل کیا۔