وزیرخزانہ سے اختلافات ۔۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی وقار مسعود نےعہدے سے استعفا دیدیا

Aug 24, 2021 | 15:17:PM
وزیرخزانہ سے اختلافات ۔۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی وقار مسعود نےعہدے سے استعفا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے عہدے سے استعفا دےد یا۔
 تفصیلات کے مطابق وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ، وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر وقار مسعود خان کو وزیر مملکت کا درجہ دے کر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مسعود نے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور بوسٹن یونیورسٹی میساچوسٹس ، امریکا سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اکنامکس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر وقار مسعود نے 2002 میں سیکرٹری کے طور پر پروموشن کے بعد اقتصادی امور ، خزانہ ، پٹرولیم اور ٹیکسٹائل جیسی اہم اقتصادی وزارتوں میں خدمات انجام دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کے استعفے کی وجہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کا شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود استعفے کی منظوری تک کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا