سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا

Aug 24, 2021 | 13:36:PM
 سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سپر سٹار سلمان خان کو روس روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر تلاشی کیلئے نوجوان اہلکار کی جانب سے روکنے کی ویڈیو  انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی ہیروئن کترینہ کیف کے ہمراہ ” ٹائیگر 3“ کی شوٹنگ کیلئے ممبئی ایئر پورٹ سے روس روانہ ہوئے تھے لیکن جب وہ ایئر پورٹ پہنچے تو سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایس آئی سومناتھ موہاتنے نے نہیں سیکیورٹی چیک کیلئے روک لیا تھا۔سلمان خان کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے لیکن اب یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ اس نے  سلمان خان کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

میڈیارپورٹس میں مزید کہا جارہا ہے کہ اے ایس آئی موہانتے کا موبائل فون اس لئے ضبط کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے مزید بات چیت نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس سکینڈل۔۔شہبا ز شریف نیب میں پیش نہیں ہونگے