لکی مروت: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 2 راہگیروں سمیت 6 افراد قتل، ایک زخمی

Apr 24, 2024 | 09:22:AM
لکی مروت میں شادی کی تقریب میں 2گروپوں میں فائرنگ کی نتیجے میں2 راہگیروں سمیت 6 افراد ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر)  لکی مروت میں شادی کی تقریب میں 2گروپوں میں فائرنگ کی نتیجے میں2 راہگیروں سمیت 6 افراد ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے گاؤں اگری خانزاد خیل میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر ایک گروپ نے شادی کے پروگرام میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جبکہ دوسرے گروپ نے اپنے بچاؤ کیلئے جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 راہگیروں سمیت 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، مرنے والوں کی شناخت احسان، عضیر، احمد، عمران، زاہد اور فیضان کے ناموں سے ہوئی اور ان کا تعلق غزنی خیل سے بتایا گیا ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: مالاکنڈ:  تیز رفتار مٹرسائیکل الٹنے سے 3 نوجوان جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔