مالاکنڈ:  تیز رفتار موٹرسائیکل الٹنے سے 3 نوجوان جاں بحق

Apr 24, 2024 | 08:52:AM
مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کت نواحی علاقے باڈوان روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل الٹنے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوار الحق)  مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کت نواحی علاقے باڈوان روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل الٹنے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں باڈوان پل کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 دوست سیر و تفریح سے واپسی پرموٹرسائیکل پر تیزرفتاری کا مظاہرہ کررہے تھے ۔ اس دوران موٹرسائیکل بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تینوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  لالی وڈ فلم پوپی کی ویڈنگ 10 مئی کو ریلیز ہو گئی

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سہیل، جبران اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو   کی جانب  سے لاشیں ڈی ایچ کیو  ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں  ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔