شادی سے انکار کیوں کیا؟ میڈیکل کی طالبہ نے لڑکے سے ایسا بدلہ کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Apr 24, 2022 | 15:21:PM
شادی سے انکار کیوں کیا؟ میڈیکل کی طالبہ نے لڑکے سے ایسا بدلہ کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
کیپشن: میڈیکل کی طالبہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں میڈیکل کی ایک طالبہ نے اپنے ہی عاشق کا گلا کاٹ کر اسے موت کےگھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق  قتل کے مبینہ واقعے میں ملوث لڑکی نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ اس نے یہ اقدام مقتول کی طرف سے شادی سے انکار کے بعد کیا۔

مصری میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کا مقتول کے ساتھ کچھ عرصے سے رومانوی تعلق تھا اور ان کے دوستوں کو اس کا علم تھا اور ان کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد اس نے اسے شادی کی درخواست کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دعاز ہرا کے بعد ایک اور لڑکی لاپتہ!

ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ اس نے اپنے عاشق اس کے 20 سالہ ساتھی کےدرمیان مالی تنازعات کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے دوست نے مقتول سے ادھار دی گئی کچھ رقم لینا تھی۔ جب وہ پیسے دینے کے لیے آیا تو اس کے ساتھی نے اس کے گلے پر چھری چلا دی۔