سعودی عرب، یوم الوطنی پر ائیرشو ،سعودی طیاروں نے مختلف فارمیشن بنا کر کرتب دیکھائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چیمہ)سعودی عرب میں یوم الوطنی کے موقعہ پر ائیرشو کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی طیاروں نے مختلف فارمیشن بنا کر مختلف کرتب دیکھائے جس سے ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دارلحکومت الریاض میں سعودی عرب کے 95 قومی دن کی تقریبات کے سلسلہ میں ائیرشو کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سعودی جنگی طیاروں سمیت مسافر بردار طیاروں نے شرکت کی جبکہ ہیلی کاپٹرز بھی ائیر شو کا حصہ تھے، ائیر شو میں طیاروں نے مختلف فارمیشن بناتے ہوئے فضا میں مختلف کرتب دیکھائے جبکہ مسافر بردار طیاروں نے بھی خوبصورت انداز اپنائے، ائیر شو کو دیکھنے کے لیے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چئیرمینPCBمحسن نقوی سے شان مسعود اور اظہر محمود کی ملاقات،دونوں کو فری ہینڈ مل گیا