3جاپانی کوہ پیماؤں نے 6 ہزار 80 میٹر بلند ہشو پیک ٹو چوٹی سر کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) جاپانی کوہ پیماؤں نے 6 ہزار 80 میٹر بلند ہشو پیک ٹو چوٹی سر کر لی،جاپانی کوہ پیماؤں یوڈائی سوزوکی، گینکی نارومی اور ہیروکی یاماموتو نے پاکستان کی قراقرم رینج میں ہشو پیک ٹو سر کی۔
تفصیلات کے مطابق شو پیک ٹو چوٹی سر کر نے والے جاپانی کوہ پیمائوں کا کہنا ہےکہ قراقرم کی چوٹی سر کرنا شاندار تجربہ رہا، جاپانی کوہ. پیماؤں نے پاکستان کے پہاڑی مناظر کو دنیا میں منفرد قرار دیا۔ آئی ایف ایم جی اے کے سرٹیفائیڈ ماؤنٹین گائیڈ گینکی نارومی کا پاکستان میں ماؤنٹین گائیڈز کی تربیت کے لیے تعاون کے عزم کا ظاہر کیا۔

صدر الپائن کلب عرفان ارشد خان کی جانب سے جاپانی ٹیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر قرار حیدری نے ٹیم کا استقبال کیا اور چوٹی سر کرنے کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:چئیرمینPCBمحسن نقوی سے شان مسعود اور اظہر محمود کی ملاقات،دونوں کو فری ہینڈ مل گیا