اوکاڑہ: 50 لاکھ تاوان کے عوض اغوا شدہ بچہ واپس کرنے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

Sep 23, 2023 | 23:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود عثمان بلاک سے 24 گھنٹے قبل بچے کے اغوا ہونے  کے بعد برآمدگی پر پولیس نے 24 گھنٹے میں بچہ بازیاب کروا کر تاوان کے لئے ادا کی گئی 50 لاکھ  روپے کی رقم ورثاء کے حوالے کردی۔

اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود عثمان بلاک سے گھر سے 6 سالہ  بچے کو اغوا کیا گیا، اغواء کی واردات کے دوران بچے کی دادی کو پسٹل کا بٹ مار کر شدید زخمی کیا گیا۔ ملزم بچے کو اغوا کرکے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر فرار ہو گئے۔ اغوا کار جاتے ہوئے گھر والوں کا موبائل بھی ساتھ لے گئے۔ حواس باختہ ملزم نے بذریعہ موبائل بچے کی زندہ واپسی پر ایک کروڑ روپے تاوان  کا مطالبہ کیا ورثہ کا ملزم سے 50 لاکھ روپے تاوان کا سودا طے ہو ا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک کیخلاف شکایت،سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنی رائے سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوا دی

تاوان کی رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم سے بچہ بازیاب کروانے کے فوری بعد ڈی پی او منصور امان اور ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے ملزم کو دوست خاتون کی مدد سے  گرفتار کر لیا اور وصول  کی گئی تاوان کی رقم 50 لاکھ روپے بھی بر آمد کر لی۔ پولیس ٹیم نے ملزم کی دوست خاتون سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد حاصل کی۔

گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ بازیاب ہونے والے 6 سالہ بچے کے گھر ڈی پی او  منصور امان کی آمد ہوئی۔ ڈی پی او نے ریکور کی گئی رقم میاں حسیب کے حوالے کی اور براّمد بچے سے پیار کیا۔ برآمد ہونے والا بچہ  مسلم لیگ ن کے   سابق صوبائی وزیر میاں یاور زمان کے کزن میاں حسیب کہ بیٹے میاں فیصل کا تھا۔