پی سی بی کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

Sep 23, 2023 | 19:46:PM
پی سی بی کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
کیپشن: پی سی بی کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دینگے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ،بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،مورنے مورکل باولنگ کوچ ہونگے، آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کپتان نے سب کے دل جیت لئے

پی سی بی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجان دینگے، احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہونگے جبکہ عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دینگے۔