بولر نے کیوی کھلاڑی کو منکڈ آؤٹ کیا، بنگلادیشی کپتان نے واپس بلا لیا 

Sep 23, 2023 | 19:18:PM
بولر نے کیوی کھلاڑی کو منکڈ آؤٹ کیا، بنگلادیشی کپتان نے واپس بلا لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سپورٹس مین سپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
فاسٹ بولر حسن محمود نے ایش سوڈھی کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر منکڈ آؤٹ کیا اور تھرڈ امپائر نے ایش سوڈھی کو رن آؤٹ قرار دے دیا۔

بنگلا دیشی کپتان لٹن کمار داس نے پویلین جاتے ایش سوڈھی کو واپس بلا لیا۔ اس پر ایش سوڈھی نے حسن محمود کو اسپورٹس مین اسپرٹ پرگلے لگالیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر تجارت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی نوید سنا دی