سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کیلئے مقرر 

Sep 23, 2023 | 12:31:PM
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔        
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔        

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئے جاری کردہ کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہو گی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نقصان سے کیسے بچا جائے؟سونا خریدنے والوں کو ماہرین نے بڑا مشورہ دیدیا

عدالت نے کیس میں دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔