نقصان سے کیسے بچا جائے؟سونا خریدنے والوں کو ماہرین نے بڑا مشورہ دیدیا

Sep 23, 2023 | 12:09:PM
نقصان سے کیسے بچا جائے؟سونا خریدنے والوں کو ماہرین نے بڑا مشورہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کو  ماہرین نے اہم مشورہ دیدیا،عام صارف کو سونا خریدنے اور بیچنے میں ہمیشہ سے مسائل کا سامنا رہا ہے،  ماہرین نے آخر کار سونا خریدنے والوں کو رائے دیدی۔

ڈیڑھ لاکھ کی چیز مارکیٹ کے حساب سے 2 لاکھ روہے کی ہو جاتی ہے لیکن غریب کو سوا لاکھ سے زیادہ نہیں ملتا،ایک تولہ سونا بیچنے پر 45 ہزار سے 50 ہزار روپے تک نقصان ہوتا ہے، اکثر لو گ سوال کرتے ہیں کہ سونے کا فی تولہ ریٹ 2 لاکھ سے زائد ہے، پھر ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیوں وصول کئے جاتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قلت،وزیر توانائی نے بڑا قدم اٹھا لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو سیونگ کے ارادے سے خریدا گیا سونا زیور کے بجائے بسکٹ کی شکل میں خریدیں تو کم سے کم نقصان ہو گا اور اس کا فائدہ کافی حد تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری