ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے نام فائنل

May 12, 2024 | 23:59:PM
ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے نام فائنل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا نام فائنل کر لیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عبدالوسیم کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور افتخار عالم کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ایم کیو ایم کی مرکزی ایڈ ہاک کمیٹی کی جانب سے محمد مظاہر امیر کو سندھ اسمبلی چیف وہپ مقرر کر دیا گیا جبکہ ریحان اکرم بطور ڈپٹی چیف وہپ خدمات انجام دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل اور انٹرنیٹ سروس 2دن کیلئے بند کرنے فیصلہ

اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی میں حلقوں میں عوامی رابطے بہتر بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں، اجلاس میں کراچی کا مقدمہ قومی و صوبائی اسمبلی میں لڑنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ہے۔