اداکارہ ہانیہ عامر بھی فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں  

May 12, 2024 | 13:55:PM
 پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر   نے   ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز’  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر   نے   ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز’  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

11 مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیشن، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت فنکاروں نے شرکت کی تھی۔ ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی تقریب میں فیشن، فلم، ڈرامہ اور اسپورٹس سے منسلک قابل شخصیات کو اُن کے زبردست کام اور اسٹائل کے لیے مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

  

اس تقریب میں ہردلعزیز ہانیہ عامر کو ٹیلی ویژن کی سب سے اسٹائلش اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ہانیہ عامر اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئیں تو اُنہوں نے سب سے پہلے اپنے والدین، مداحوں اور دوستوں کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور پھر غزہ کے لیے آواز اُٹھائی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ میں آج غزہ کے معصوم لوگوں کو یاد کرکے اُن کے لیے آواز اُٹھانا چاہتی ہوں، یہ ہم سب کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہم فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ مشہور ہوں یا نہ ہوں، مجھ سمیت آپ سب کے پاس سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہم غزہ کے حق میں استعمال کرسکتے ہیں، اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے غزہ کے لیے بولیں اور اپنی آواز پوری دُنیا تک پہنچائیں۔

مزید پڑھیں:  جگن کاظم کا اے ایس پی شہربانو نقوی کا ہاتھ چومنے پر ردعمل 

اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہیش ٹیگ ‘فوری جنگ بندی’ (CeasefireNow) ٹرینڈنگ سے نہیں رُکنا چاہیے، اس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہم لفظی طور پر اپنے تمام اعمال کے ساتھ تاریخ لکھ رہے ہیں۔

آخر میں ہانیہ عامر نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئیے! تاریخ کی درست سمت کے ساتھ رہیں۔