دکی : کوئلہ کان میں پھنسے تینوں کان کنوں کو 8 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا

May 12, 2024 | 23:07:PM
دکی : کوئلہ کان میں پھنسے تینوں کان کنوں کو 8 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی کے کوئلہ کان میں  پھنسے 3 کان کنوں کو 8 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے ریسکیو کرلیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دکی میں تینوں کانکن 6سو فٹ گہرائی تودہ گرنے کے باعث پھنس گئے تھے ، جن کو  8گھنٹے کی کوششوں کے بعد متبادل راستے سے ریسکیو کرلیا گیا ۔

پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی ، کانکنوں کی بحفاظت بازیابی پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا