دوسروں کو بچا سکے نہ خود بچ سکے، پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چوری، ویڈیو بھی سامنے آگئی

May 10, 2024 | 14:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(معراج اختر)دوسروں کو بچا نے والے خود  کو بھی نہ بچ سکے، پولیس موبائل کے ساتھ کھڑی پولیس اہلکارکی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موٹرسائیکل لفٹرز سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پولیس فیملی کوارٹر سے پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس فیملی کوارٹر میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں ملزم اورنگی ٹاؤن تھانے سے فیملی کوارٹر میں داخل ہوا اور باآسانی کانسٹیبل نعیم کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگیا۔

موٹرسائیکل چوری کی واردات دن دیہاڑے پولیس فیملی کوارٹر کے اندر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایکس پر پیسے کمانے کا راستہ کھل گیا

پولیس حکام کے  مطابق  پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔