ہانیہ عامر کا 'کیفیہ' کے پرنٹ والا لباس توجہ کا مرکز 

May 12, 2024 | 09:55:AM
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پہنا جانے والا  \'کیفیہ\' کے پرنٹ والا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پہنا جانے والا  'کیفیہ' کے پرنٹ والا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل 'ہم' سالوں سے اپنے خود کے ایوارڈز کا انعقاد کرتا آرہا ہے اور ٹیلی ویژن ایوارڈز کے بعد چینل نے 'اسٹائل ایوارڈز' کا بھی آغاز کیا۔گزشتہ چند سالوں سے 'ہم اسٹائل ایوارڈ' نہ ہونے کے بعد اب 2024 میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں فنکاروں اور شوبز کی مختلف معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ہانیہ عامر بھی  یشما گِل کے ہمراہ تقریب کا حصہ بنیں اور اپنے منفرد لباس سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس تقریب میں ہانیہ عامر  نے گلابی و سیاہ پینٹ شرٹ کے ساتھ میچنگ کوٹ پہنا جو پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ تھا۔

ہانیہ عامر کے اس لباس پر نظر آنے والا پرنٹ 'کیفیہ' نامی اس اسکارف کے جیسا ہے جو اب پوری دنیا میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پہنا جا رہا ہے، اگرچہ کیفیہ کا اصل رنگ سیاہ و سفید ہے لیکن نومی انصاری نے ہانیہ عامر کیلئے تیار کیے گئے لباس میں سفید کی جگہ گلابی رنگ کا استعمال کیا۔

ہانیہ عامر نے اس منفرد لباس کے علاوہ فلسطینی پرچم کا چھوٹا سا بیج بھی اپنے لباس پر لگایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کے اس لباس پر متضاد تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین ہانیہ عامر کے اس عمل کو پسند کرتے دکھے کہ انہوں نے ایک بڑے ایونٹ میں فلسطین کی حمایت کرنے کا ایک طریقہ اپنا کر اچھی مثال قائم کی ہے تو متعدد کو یہ عمل ایک دکھاوا اور بے معنی لگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' کیفیہ فلسطین سے حمایت کا ایک سیمبل ہے نہ کہ فیشن کا سامان' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' یہ کس قسم کی حمایت ہے؟ وہاں لوگ مر رہے ہیں اور یہاں آپ ان کے نام کا فائدہ اٹھارہی ہیں اور کیفیہ کو فیشن کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔